کپڑوں پر جان دار کی تصاویر بنانا



سوال :۔ہمیں ایک مسئلہ دریافت کرنا تھا، وہ یہ کہ ہمارے شہر میں ساڑھی کا کاروبار ہوتا ہے جس پر (Embroidery ) سوزن کاری کے ذریعہ قسم  قسم کے بیل بوٹے بنائے جاتے ہیں، اسی میں جاندار کی تصویر بھی بنائی جاتی ہیں، جیسے مور، ہیرن وغیرہ کی ، دریافت طلب امر یہ ہے کہ  ایسا ڈیزائن بنانا کیسا ہے؟ جس میں کسی جاندار کی تصویر ظاہر ہو؟ 
 
جواب:۔کپڑوں پر کوئی ایساڈیزائن بنانا جس سے جان دار کی تصویر ظاہر ہو،ناجائز اورحرام ہے۔