پرچیزمنیجر کا اپنے لیے کمیشن رکھنا
سوال :۔میں ایک کمپنی میں پرچیز آفیسر ہوں، میرے ایک دوست نے کمپنی کھولی ہے اور کہا اگر تمہاری کمپنی میں میرے سامان کی ضرورت ہو تو مجھے لازمی بتانا اور اگر جائز طریقے سے آرڈر لگ گیا تو میں تمہیں 10 سے 15 فی صد نفع میں سے دوں گا۔ اتفاق سے اس کے ریٹس کم تھے اور اس کا آرڈر لگ گیا جائز طریقے سے۔ سوال یہ ہے کہ اب وہ مجھے میرا حصہ دینا چاہ رہا ہو تو کیا میرے لیے وہ حصہ جائز ہے؟ میں نے کوئی فکس نہیں کیا وہ اپنی مرضی سے دے گا، البتہ یہ طے ہوا تھا اگر آرڈر لگ گیا تو کچھ نہ کچھ وہ مجھے دے گا، راہ نمائی فرمائیں۔
جواب :۔اگرچہ کسی کمپنی کا جائز طریقے سے آرڈر لگ جائے اوروہ آپ اس سے نفع فکس بھی نہ کرے پھر بھی آپ کے لیے اس سے کمیشن یا کسی اور نام سے کوئی نفع حاصل کرنا جائز نہیں ہے۔اگر کچھ وصول کرلیا ہو تو وہ آپ کا نہیں بلکہ کمپنی کا حق ہے جسے کمپنی میں جمع کرانا ضروری ہے۔ملازم کا حق وہ ہے جو وہ تنخواہ کی صورت میں وصول کرتا ہے۔