اذان فجر تک سحری کھانا
سوال .. بعض لوگ اذان فجر کے وقت یا بعد بھی سحری کھا یا پی رہے ہوتے ہیں، براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ سحری ختم ہونے کا صحیح وقت کونسا ہے اور اذان فجر کے بعد کھانا پینا کیسا ہے؟
جواب :۔سحری کا وقت صبح صادق تک ہوتا ہے اور صبح صادق کے ساتھ سحری کا وقت ختم ہوجاتا ہے اور فجر کا وقت شروع ہو جاتا ہے، اب اگر فجر کا وقت داخل ہوچکا ہے تو کھانا پینا جائز نہیں،اگر چہ فجر کی اذان نہ ہوئی ہو اور اگر فجر کا وقت داخل نہیں ہوا ہے تو کھانا پینا جائز ہے اگر چہ فجر اذان ہوگئی ہو،بہرحال اصل مدار وقت پر ہے، اذان تو وقت کی علامت ہے۔فجر کا وقت چوں کہ صبح صادق کے بعد ہوتا ہے، اور فجر کی اذان صبح صادق کے بعد دی جاتی ہے؛ لہذا اذان شروع ہونے کے بعد روزہ دار کے لیے کھانا پینا جائز نہیں ہے، پس اگر کسی نے اس دوران ناواقفیت میں کھا پی لیا تو اس کا روزہ نہ ہوگا، بعد میں اس روزے کی قضا کرنی ہوگی۔