حشرات کے تیل کا جسم پر مساج کرنا
سوال :۔سانڈے کی چربی کو دیگر ادویات کے ساتھ ملا کر آمیزہ تیار کیا جاتا ہے اور اسے مختلف بیماریوں کے علاج کے طور پر بد ن پر مساج کرتے ہیں ۔سوال یہ ہے کہ سانڈے یا دیگر حرام جانوروں کی چربی پاک ہے?اس کا بدن پر مالش کرنا جائز ہے؟
جواب:۔سانڈا ایک قسم کی بڑی چھپکلی ہے جو ایک بالشت سے بڑاہوتا ہے۔ایک بالشت کے جانور میں دم سائل(بہنے والاخون)خون ہوتا ہے اور اس جانور کا کام کرنے والے بھی بتاتے ہیں کہ اس میں دم سائل ہوتاہے۔ جن جانوروں میں دم سائل ہوتا ہےان کو شرعی طریقے سے ذبح کردیا جائے تو ایک قول کے مطابق وہ پاک ہوجاتے ہیں۔ اس لیے ذبح سے یہ جانور اور اس کی چربی پاک ہوجائے گی۔پاک چیزوں کا جسم پر بیرونی استعمال جائز ہوتا ہے اس لیے جسم پر اس کے مساج کی اجازت ہوگی البتہ ذبح سےاس مقدار کا جانور چونکہ صرف پاک ہوگا اورحلال نہیں ہوگا ا س لیے خوردنی استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔البحرالرائق ( ٨ / ١٩٥، ط: دارالکتاب الإسلامي)الفتاوی الھندیۃ(١ / ٤٢)بدائع الصنائع(۱؍۶۲ایچ ایم سعید) فقط واللہ اعلم