امام کے پیچھے ثناء پڑھنے کاحکم



 
سوال :۔میراسوال یہ ہے کہ جب ہم جماعت سے نماز پڑھتے ہیں اور فجر ،مغرب یا عشاء کی نماز ہو توہمیں معلوم ہوجاتا ہے کہ امام  تلاوت کررہا ہے یا نہیں ،اس لیے امام کے تلاوت شروع کرنے سے پہلے ہی ثنا پڑھ لیتے ہیں اوراگر امام تلاوت  بلندآواز سے نہیں کررہا تومیرے خیال میں صورت حال تین میں سے کسی ایک طرح ہوسکتی ہے۔(۱) نمازی  کاگمان ہو کہ امام نے تلاوت نہیں شروع کی ہوگی ۔(۲) نماز ی کا گمان ہو کہ تلاوت شروع کردی ہوگی ۔(۳) نمازی  کو شک ہوکہ شاید شروع کی ہو یا نہ کی ہو۔
 
جواب :۔سری نماز میں جب  امام کے ساتھ شامل ہوں اور امام قیام میں ہوتو اس وقت ثناء پڑھ لینی چاہیےخواہ امام نے قراءت شروع کی ہو یا نہ کی ہو اور چاہے مقتدی کو امام کی قراءت شروع کرنے کا علم ہو یا نہ ہو۔ یہ حکم صرف پہلی رکعت کے لئے نہیں، بلکہ دوسری اور تیسری رکعت میں بھی یہ ہی حکم ہے۔ہندیہ (1/ 91)