ماسک پہن کر نماز پڑھنا
سوال :۔وبائی مرض کی صورت میں ماسک پہن کر نماز کے بارے میں کیا حکم ہے؟
کوئی عذر نہ ہو تومنہ اورناک کو ڈھانپ کرنماز پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے، البتہ اگر کسی عذر کی وجہ سے نماز میں چہرے کو ڈھانپا جائے یا ماسک پہنا جائے تو نماز بلاکراہت درست ہو گی۔آج کل چونکہ وباء سے تحفظ کے لیے ایسا کیاجاتا ہے اس لیے ماسک پہن کر نماز بلاکراہت درست ہوگی۔شامی ( (1/ 652