مہر کی ضمانت لینا



سوال:۔ میرے سسر نے میرے مہر کے بدلے  نکاح نامہ میں ایک مکان لکھا کہ وہ مجھے دیں  گے اور میں میرے والد راضی ہوگئے۔سسر صاحب اپنی زندگی میں وہ مکان مجھے حوالے نہ کرسکے اور انتقال کرگئے۔اب میرے سسر کے ورثاء کا کہنا ہے کہ چونکہ سسر نے جیتے جی مکان مجھے حوالے نہیں کیا اس لیے یہ مکان اب سسر کی میراث ہے اورمیراث میں تقسیم ہوگا۔
 
جواب:۔پورے کے پورے مکان  کی آپ مستحق ہیں اورسسر کے ورثاء کا موقف درست نہیں ہے۔سسر نے اگر چہ زندگی میں آپ کو مکان حوالے نہیں کیا مگر ایسااس پہلو سے ضروری نہیں تھا کہ عطیہ اور گفٹ کامعاملہ نہیں تھا بلکہ مہر کے بدلے تھا۔بہرحال نکاح نامہ ایک معاہدہ ہے  اور اس معاہدے میں شوہر کے علاوہ کوئی تیسرا شخص بھی مہر کی ضمانت لے سکتا ہے اور ضمانت لینے کے بعداب اس مکان  کی آپ کو حوالگی ضروری ہے۔