شرکت کی رقم پر زکوۃ



سوال:۔میں نے اپنے ایک دوست کے ساتھ ایک پلاٹ میں شرکت کی ہوئی ہے اور وہ پلاٹ ہم نے چالیس لاکھ کا خریدا تھا ،جس میں میرے 5لاکھ شامل ہیں،اب میری شادی ہونے والی ہے ،مگر میرے پاس پیسے بالکل نہیں ہیں ،میں بہت سخت پریشان ہوں، میں نے اپنے دوست سے کہا کہ یا تو مجھے حصہ دے دو یا اس کو فروخت کردو، مگر میرا دوست موجودہ حالات کے پیش نظر نہ بیچ رہا ہے اور نہ مجھے حصہ دے رہا ہے،کیوں کہ ہم دونوں کے پاس صرف پلاٹ ہے،اب میرا ایک اور دوست ہے جو مجھے شادی کے لیے زکاۃ کی مد میں پیسہ دینا چاہتا ہے، کیا میرے لیے لینا درست ہے؟
 
جواب:۔آپ کے لیے زکوۃ لینا جائز نہیں ہے۔