بغیر دستخط طلاق نامہ کا حکم



سوال:۔ ایک شخص نے طلاق نامہ بنوایا  مگر اس پر دستخط نہیں کیے اور لڑکی والوں کو بھیجا  مگر انہوں نے وصول بھی  نہیں کیا توکیاحکم ہے؟
 
جواب:۔صرف طلاق نامہ تیار کرنے سے طلاق واقع ہوگئی ہے اور جس قدر طلاقیں اس میں درج ہوں اتنی ہی واقع ہوئی ہیں۔دستخط کرنا یا بیوی کو بھجوانا اور بیوی کاوصول کرنا ضروری نہیں ہے۔