جس شخص کو احرام باندھنے کے بعد عمرے کی اجازت نہ ملے
سوال :۔اگرايك شخص عمرے كے ليے جائے اورپهرعمره كركے ميقات سے باہر چلاجائے اور جب واپس حرم شریف آئے تو اسے عمرے کی اجازت نہ ملے جیسا کہ آج کل کرونا کی وجہ سے سعوی حکومت کی جانب سے اجازت نہیں ملتی ہے تو اس شخص کو کیا کرنا چاہیے؟
جواب:۔ایساشخص جب مکہ مکرمہ واپس آئے تو میقات سے عمرے کا احرام باندھے اورعمرہ کرکے احرام اتارے۔اگرحکومت اسے عمرے کی اجازت نہ دےتو یہ شخص محصر(جسے حج یا عمرے سے روک دیا گیا ہو)کے حکم میں ہوگاچنانچہ یہ شخص حدودحرم میں ایک دم دےاور اس کے بعد احرام سے حلا ل ہوجائے اورجب حکومتی پابندی ختم ہوجائے تو عمرے کی قضا کرلے۔