سیکورٹی گارڈ کا جمعہ کی نماز میں شریک نہ ہونا
سوال:۔ہماری سیکورٹی گارڈ کی نوکری ہے ۔ہم ڈیوٹی دیتے ہیں۔جگہ چھوڑتے ہیں تو چوری یا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔جگہ پر رہیں تو جمعہ کی نماز نہیں پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:۔جس طرح اورضروریات کھانا،بیت الخلاء وغیرہ کےلیے شفٹوں کی ترتیب بنائی جاتی ہے اس طرح نماز کے لیے بھی کوئی نظم مقررکیاجائے۔ڈیوٹی کی وجہ سے جمعہ یا کوئی نماز چھوڑنا جائز نہ ہوگا۔