شادی کے بعدہنی مون کے عنوان سےسفرعمرہ کرنا



سوال:۔ہمارے ہاں اب رواج بننے لگا ہے کہ لڑکا اور لڑکی شادی کے بعد بجائے اس کے کہ ہنی مون کے لیے کسی اورجگہ جائیں وہ عمرے کے لیے چلے جاتے ہیں ۔کیا یہ درست ہے ؟
 
جواب :۔شادی شدہ جوڑا اگر عمرے کے مقدس سفر پر چلاجائے اور مقصد رواج  کی پیروی اورریاونمود نہ  ہوتو بڑی سعادت کی بات ہے البتہ یہ سفر ہنی مون کے عنوان  سے  نہ ہو کیونکہ وہاں حاضری  عبادت اور قربت کے لیے ہوتی ہے۔