راستوں میں لگے بینراوراشتہارات کواستعمال میں لانا
سوال:۔راستوں اور دیواروں پر اشتہار اور بینر لگے ہوتے ہیں وہ اگر گرجائیں تو اس کو اپنے استعمال میں لاسکتے ہیں؟
جواب:۔اگربینر یا اشتہار ایسے ہوں کہ لگانے والے اسے اتاردیتے ہوں یا دوبارہ استعمال میں لاتے ہوں تو ان کو بلااجازت اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں ہے اور اگرایسی صورت نہ ہو بلکہ اشتہاراوربینرکا مقصد بھی پوراہوگیا ہو اور ان کی قیمت بھی معمولی اور لگانے والے بھی اس کی پرواہ نہ کرتے ہوں تو انہیں ذاتی استعمال میں لیاجاسکتا ہے۔