پیمپرمیں نماز
سوال:۔ایک مریض ہے اوربسترپر ہے۔ اس کا پیمپر لگا ہوتا ہے۔اسے باربار نجاست کی شکایت ہوجاتی ہے اوروہ اسے بالکل بھی روک نہیں سکتا ہے تو یہ شخص نماز پڑھے گا یا نہیں کیونکہ باربار پیمپر بدلا نہیں جاسکتا ہے اور اس کے ساتھ نماز معلوم نہیں ہوگی یا نہیں ہوگی؟
جواب:۔اگر پیمپر پرہتھیلی کی مقدارسے زیادہ نجاست لگی ہوئی ہوتو اس کے ساتھ نماز نہ ہوگی البتہ اگرگندگی کی شکایت اتنی زیادہ ہوکہ پیمپر بدلتے ہی وہ ناپاک ہوجاتا ہو یا باربارتبدیل کرنے میں بہت زیادہ مشقت ہوتو پھر اسی کے ساتھ نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔