جانور کےمکروہ تحریمی اعضاء کابیرونی استعمال
سوال:۔جانور کے اندر جو سات اعضاء حرام ہیں ۔اگر کوئی اسے کھائے نہیں لیکن ان کی دوا بنائے یا کوئی تیل بنائے اور جسم پر استعمال کرے تو کیا اجازت ہے؟
جواب:۔اگر حلال جانور ہو اوراسےشرعی طریقے سے ذبح کردیا جائے تو اس کے مذکورہ سات اعضاء پاک ہوجاتے ہیں اور ان کاجسم پر خارجی استعمال جائز ہوجاتا ہے البتہ ذبح کے باوجود ان کاکھانا جائز نہیں ہے۔