مچھلی کووزن بڑھانے کے لیے انجکشن لگانا



سوال:۔ہمارا مچھلی کا کاروبار ہے۔ہم مچھلی کو انجکشن لگاتے ہیں جس سے وہ پھول جاتی ہے اور وزن زیادہ ہوجاتا ہے۔ہماری آمدنی کے متعلق کیا رائے ہے؟
 
جواب:۔یہ عمل ملاوٹ اور دھوکہ ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے اور انجکشن کی وجہ سے جس قدر زائد گاہگ سے وصول کرتے ہیں وہ آمدنی حرام ہے۔