تحریر سے نکاح
سوال:۔اگرلڑکا اورلڑکی نکاح فارم پر دستخط کردیں مگر زبان سے کچھ نہ کہیں یا لڑکا لکھ کر لڑکی کونکاح کی پیشکش کردے اورلڑکی اسی وقت لکھ کر قبول کرلے تو کیا نکاح ہوجائے گا؟
جواب:۔دونوں صورتوں میں نکاح منعقد نہیں ہوگا۔لڑکا اور لڑکی ایک ہی مجلس میں ہوں تو تحریر سے نکاح نہیں ہوتا۔