چھ ماہ سے پہلے ولادت کی صورت میں ثبوت نسب کا مسئلہ
سوال:۔ ایک شخص نے ایک عورت سے تعلقات رکھے اورپھر اس سے شادی کی اور ساڑھے پانچ ماہ بعد اس کے ہاں بچہ پیدا ہوگیا۔اب یہ بچہ بیوی کا سمجھا جائے گا یا حلالی کہلائے گا؟
جواب:۔اگر شوہر اس بچے کے نسب کااقرار کرے تو بچے کا نسب ثابت ہے مگر شرط یہ ہے کہ شوہر زنا کی صراحت نہ کرے۔اگر شوہر زنا کی تصریح کرے توپھر بچہ بیوی کا کہلائے گا۔