ادارے سے ایڈوانس تنخواہیں لینا



سوال :۔گورنمنٹ ملازم ایڈوانس تنخواہیں لے سکتا ہے قران وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرما دیں ۔
 
جواب :۔گورنمنٹ ملازم کے لئے ایڈوانس تنخواہ لینا جائز ہے، لیکن اگر ایڈوانس تنخواہ اس معاہدہ کے ساتھ دی جاتی ہو کہ بعد میں تنخواہ میں سے اصل رقم کی کٹوتی کے ساتھ کچھ اضافی رقم بھی کاٹی جائے گی تو اس معاہدہ کے ساتھ ایڈوانس رقم لینا جائز نہیں ہوگا، کیونکہ اضافی رقم کی کٹوتی کا معاہدہ سودی معاہدہ ہے، جبکہ سودی معاہدہ اور لین دین قرآن و حدیث کی رو ناجائز اور حرام ہے، اسی طرح سرکاری ادارے کا ایڈوانس تنخواہ دینے کی وجہ سے ملازم کی مقررہ تنخواہ سے کم رقم دینا بھی جائز نہیں ہے۔