حرام سے علاج ومعالجہ
سوال :۔اگر کوئی خوف خدا رکھنے والا ڈاکٹر کسی بیماری کا علاج شراب پینا تجویز کرے تو اس سلسلے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟
جواب :۔شراب سمیت کسی بھی حرام چیز میں اللہ پاک نے شفا نہیں رکھی ہے البتہ اگر بیماری مہلک یا ناقابلِ برداشت ہو اور مسلمان ماہر طبیب یہ تجویز کرے اس بیماری کا علاج حلال سے ممکن نہیں ہے اور یہ بھی یقین ہویا ظن غالب ہوکہ شفا ہوجائے گی اورشراب کے علاوہ کوئی اور متبادل بھی موجود نہ ہوتوپھر شراب سے علاج کی اجازت ہے۔