عشرسے پہلے اخراجات منہا کیے جائیں گے؟



ہم کاشت کاری کرتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ  کوئی فصل گندم یا سبزی اگانے کے بعد زکوۃ کیسے دیں گے ،خرچے زکوۃ سے پہلے نکالیں گے یا بعد میں نکالیں گے اور کون کون سے خرچے نکالیں گے؟ 
 
جواب:۔زمین بارانی ہو تو کل پیداوار میں سے عشر (دسواں حصہ) ادا کرنا ہوگا۔ اگر زمین کو ٹیوب ویل وغیرہ کے ذریعہ سیراب  کرتے ہوں تو کل پیداوار کا نصف عشر (بیسواں حصہ، یعنی پانچ فیصد) واجب ہوگا۔بہردو صورت زمین ہم وار کرنے، فصل بونے، کاٹنے، ٹریکٹر،  کسانوں کی دیہاڑی، اسپرے، کھاداور دیگر اخراجات عشر نکالنے سے پہلے منہا نہیں کیے جائیں گے بلکہ ان اخراجات کا حساب عشر یا نصف عشر کی ادائیگی کے بعد کیا جائے گا، البتہ منڈی تک پیداواربھیجنے پر جو اخراجات آئیں گے وہ عشر یا نصف عشر کے حساب سے پہلے منہا کیے جائیں گے۔