کمانے کے قابل اولاد پر زکوۃ خرچ کرنا



سوال:۔میں محتاج ہوں اور عیال دارہوں۔میرے بچے بھی بڑے ہیں مگر کمانے کے قابل نہیں ہیں ۔میرے پاس زکوۃکے پیسے ہیں کیا میں وہ بچوں پر خرچ کرسکتا ہوں؟
 
جواب:۔اولاد  مال دار ہو توان کا خرچ ان کے   اپنےمال میں سے واجب ہوتا ہے لیکن اگر اولاد محتاج ہے تو لڑکی کا جب تک نکاح نہیں ہوجاتا  اورلڑکے جب تک کمانے کے قابل نہ ہوجائیں  ان کاخرچ باپ کے ذمہ ہوتا ہے۔اس لیے بچوں کے اخراجات آپ پر واجب  ہیں ۔زکوۃ کی رقم اگر لوگوں نے دی ہے تو آپ اپنے آپ اور بچوں پر خرچ کرسکتے ہیں کیونکہ وہ اب آپ کی رقم ہے۔