الکحل ملاسینیٹائزراستعمال کرنا
سوال:۔کرونا وائرس کی وجہ سے ہینڈسینیٹائزرکااستعمال بہت زیادہ ہوگیا ہے جس میں الکحل استعمال ہوتا ہے۔کیا اس کا استعمال جائز ہے ؟
جواب :۔ HAND SANITIZER میں جوالکحل استعمال ہوتا ہے وہ انگوراورکھجور کے علاوہ اشیاء سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ایسا الکحل پاک ہوتا ہے اور اس کا بدن پر استعمال بھی جائز ہوتا ہے۔ لہذاکرونا وائرس یا کسی بھی بیماری سے بچاؤ کے لیےایسے HAND SANITIZER" کا استعمال جائز ہے۔البتہ اگر کسی ہینڈ سینیٹائزر کے بارے میں یقینی طور پر معلوم ہوجائے کہ اس میں انگور یا کھجور سے حاصل شدہ استعمال کیا گیا ہے تو اس کا استعمال جائز نہیں ہوگا۔