ملازم کاکمپنی کے ایجنٹ سے کچھ وصول کرنا
سوال :۔میں ایک پرائیوٹ ملازمت کرتا ہوں اور کمپنی کے کچھ کام ایجنٹ کو دے دیتا ہوں اور وہ ایجنٹ ہمارا کام کر دیتا ہے اور اپنا کمیشن لے جاتا ہے جو میری کمپنی کے مالک کے ساتھ طے ہوتا ہے، مگر وہ مجھے کچھ پیسے دیتا ہے کہ آپ نے میرا رابطہ کروایا، وہ مجھے ہدیہ دیتا ہے، تو کیا میرے لئے وہ پیسے لینا جائز ہے؟ اور اگر یہ بات میں کمپنی مالک کو بتا دوں اور وہ کہیں کہ رکھ لو تو کیا یہ جائز ہو گا؟
جواب:۔ایجنٹ سے کچھ وصول کرنا آپ کے لیے جائز نہیں ہے۔اگر وصول کرلیا تو وہ کمپنی کا حق ہے۔اگرکمپنی کامالک اجازت دے دے توپھر آپ کے لیے حلال ہے۔