کیا قربانی کے جانور کا دودھ دوہنا
سوال:۔ کیا قربانی کے جانور کادودھ نکالنادرست ہے؟
جواب :۔قربانی کی نیت سے جانور خریدنے کے بعد اس سے کسی بھی طرح کانفع اٹھانادرست نہیں، یعنی نہ اس پرسواری کی جاسکتی ہے، نہ اس کے بال کاٹے جاسکتے ہیں اورنہ ہی اس کادودھ دوہیا جاسکتاہے، لہذا اگر قربانی کے جانور کے تھنوں میں دودھ اتر آئے اور قربانی میں وقت کم ہو تو بہتر یہ ہے کہ دودھ نہ دوہیاجائےاور اگر ابھی کافی وقت ہو اور دودھ نہ دوہنے کی صورت میں جانور کو تکلیف ہو اس وجہ سے دودھ نکال لیا گیا یا کسی نے لاعلمی میں دودھ دوہ لیا تو اسے صدقہ کردے ، اوراگردودھ نکال کراستعمال کرلیا تواب اس کی قیمت کاصدقہ کرناواجب ہے۔