کیا قربانی کے جانور کا گوبر قربانی دینے والا استعمال کر سکتا ہے ؟
سوال:۔قربانی کے جانور کا گوبر کھیتوں میں یا جلانے کے لیے یا کسی دوسری ضرورت کے لیے استعمال میں لاسکتے ہیں یا نہیں؟
جواب :۔اگر قربانی کاجانورخود باہر گھاس وغیرہ چرتا ہو تو اس کے گوبر سے فائدہ حاصل کرنا درست نہیں ہے،اگر فائدہ حاصل کیا تو اس کے بقدر قیمت صدقہ کرنا ضروری ہوگا۔ اگر جانور گھر کا پالتو ہو یا جانور میں قربانی کی نیت نہ ہو یا جانور گھر میں چارہ کھاتا ہو تو اس کے گوبر سے فائدہ حاصل کرنا جائز ہے۔
سوال :۔یہاں برطانیہ میں اکثر بھیڑوں کی قربانی ہوتی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہاں یہ لوگ بھیڑوں کی دم کاٹ لیتے ہیں کہتے ہیں کہ اس میں کچھ بیماری پیدا ہوتی ہے تو آیا دم کٹے بھیڑ کی قربانی صحیح ہے؟ دوسری طرف تلاش کے ساتھ سالم بھیڑ بھی ملتی ہے. برائے مہربانی فرما کر اس مسئلے کی وضاحت کر دیں.
جواب :۔قربانی کے جانور کی دم اگر ایک تہائی یا اس سے زیادہ کٹی ہوئی ہو تو اس کی قربانی جائز نہیں ہے۔