نکاح کے وکیل کا کسی اور کو وکیل بنانا
سوال:۔کیانکاح کا وکیل کسی اور کو نکاح کا وکیل بناسکتا ہے؟قاضی شمس الدین احمد
جواب : نکاح کا وکیل کسی اورکو وکیل بنانے کا مجاز نہیں ،الایہ کہ موکل نے اسے اجازت دی ہو یا اسےاختیار سونپا ہو۔اس کی تفصیل یہ ہےکہ
(۱)اگرموکل نے وکیل کو صریح ممانعت کردی ہوتو وہ کسی اورکو وکیل بنانے کامجاز نہیں۔
(۲)اگر صریح اجازت دی ہو،تو اگر وکیل بھی معین کردیا ہو تو وہ شخص معین کے علاوہ کسی اورکو وکیل بنانے کا مجاز نہیں،اگر موکل نے کسی خاص شخص کی تعیین نہ کی ہو تو وہ کسی کو بھی وکیل بنانے کا مجاز ہے۔
(۳)اگر موکل نے وکیل کو مطلق کو اختیار سونپا ہو تو کسی کو بھی وکیل بنانے کامجا زہے۔
(۴)اگر موکل نے سکوت اختیار کیا ہو تو وکیل کسی اور کو وکیل نہیں کرسکتا ہے۔