شوال میں عمرہ کرنے سے حج کب واجب ہوتا ہے
سوال:۔ہماری فیملی نے اس سال عمرے کی سعادت حاصل کی ۔ہم رمضان میں گئے تھے اور دوتین دن پہلے واپسی ہوئی ہے۔رمضان کے بعد بھی ہم نے عمرہ کیا۔اب کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ آپ پر حج واجب ہوگیا ہے،کیا ان کا کہنا درست ہے؟محمود شیخ
جواب:۔شوال میں عمرہ کرنے سے حج اس وقت واجب ہوتا ہے جب پہلے فرض حج نہ کیا ہو اورحج کے اخراجات بھی ہوں اور حج کی اجازت بھی ہو جب کہ سعودی حکومت کی جانب سے عمرے کے ویزہ پر حج کی اجازت نہیں ہوتی ،اس لیے آپ کی فیملی پر شوال میں عمرہ کرنے کی وجہ سے حج فرض نہیں ہوا ہے۔