زیورات پر زکوۃ کا حکم



سوال:۔ایک ویڈیوگردش کررہی ہے کہ سونے چاندی کے زیور پر زکوۃ واجب نہیں ہے ،کیا ایسا ہی ہے؟سمیع اللہ ،دبئی
 
جواب:۔ سوناچاندی خواہ  زیورات کی شکل میں ہوں یا بسکٹ، گنی یا کسی اور شکل میں ہوں اورخواہ  مقصدان کااستعمال کرنا ہویا کوئی اورمقصد ہو بہر صورت ان پر زکوۃ واجب ہوتی ہے البتہ یہ ضرور ہے  دونوں میں سے کوئی ایک ہو تونصاب کے برابرہو اور اگر دونوں ہوں یا دونوں میں سے کسی ایک کے ساتھ نقدی یا مال تجارت ہوتوسب کامجموعہ نصاب کے برابر بنتا ہو۔