’’سب حلال مجھ پر حرام‘‘ کہنے کاحکم
سوال:۔میرے بیٹے دوران غصہ کہا کہ سب حلال مجھ پرحرام ہے۔بیٹا میرا شادی شدہ ہے تو کیا اس کے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا؟
جواب:۔ان الفاظ کے اداکرنے سے اس کانکاح ٹوٹ گیا ہے اور بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہوگئی ہے۔اب باہمی رضامندی سے دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے۔