روزے میں دانت نکالنا
سوال: ۔روزہ کی حالت میں دانت نکلوانے کا کیا حکم ہے؟
جواب:تکلیف کی وجہ سے روزہ دار کے لیے دانت نکلوانا جائز ہےالبتہ دانت نکلواتے وقت منہ سے خون بہہ جائے اور اندر نگل لے اور خون غالب ہو تو روزہ فاسد ہوجائے گا اور اگر نگلا نہیں بلکہ باہر تھوک دیا تو روزہ فاسد نہیں ہوگا ۔