سحری کا آخری وقت کب تک؟
سوال :- میرا سوال یہ ہے کہ رمضان المبارک میں روزہ رکھتے وقت سحر ی کاآخری وقت یہ کہا جاتا ہے کہ اذان تک ہے میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ طلوع صبح صادق تک ہے تو کیا ان دونوں باتو ں میں فرق ہے یا نہیں ۔( ندا کراچی )
جواب :- سحری کاآخری وقت اذان نہیں بلکہ طلوع صبح صادق ہے۔ جب صبح صادق ہوجائے تو سحری کا وقت ختم ہوجاتا ہے اذان طلوع صبح صادق کے بعد دی جاتی ہے ،اس لیے اذان کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔(الفتاویٰ الہندیہ :1/194۔ الدر المختار :2/371)