قضا اورکفارہ کب لازم ہوتا ہے؟
سوال:۔قضا اور کفارہ کب لازم ہوتا ہے؟
رمضان کا روزہ نہ رکھنے یا نفلی روزہ رکھ کر توڑ دینے سے روزے کی قضا لازم ہو جاتی ہے۔رمضان کا روزہ رکھ کر جان بوجھ کر کھا پی کر، یا ہمبستری کر کے روزہ توڑ دینے سے قضا کے ساتھ کفارہ بھی لازم ہو جاتا ہے۔ یہ کفارہ مسلسل ساٹھ روزےرکھنے کی صورت میں ادا ہوتا ہے۔