رمضان المبارک میں اول وقت میں نمازیں پڑھنا



سوال:۔ رمضان میں نمازیں اول وقت میں پڑھنا کیسا ہے؟ 
 
جواب:۔ صرف فجر کی نماز اول وقت میں پڑھی جائےتاکہ زیادہ لوگ جماعت کی نماز میں شریک ہو سکیں۔ اگر سحری کھا کر آرام کیا جائے تو عام لوگوں کی جماعت رہ جائے گی، اس لیے احناف کے ہاں بھی رمضان المبارک میں فجر کی نماز اولوقت میں پڑھنا افضل ہے ۔ باقی تمام نمازوں کا جو حکم عام دنوں میں ہے، وہی رمضان  المبارک میں بھی ہے۔