عورت کے فتنہ ہونے کا مطلب
سوال :۔کیا یہ حدیث میں آیا ہے ہمارے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے عورتوں کو فتنہ کا نام دیا ہو ۔اگر ہے تو تفصیل کے ساتھ جواب دیں۔ شکریہ
حدیث شریف میں ہے: ماترکت بعدی فتنة اضر علی الرجال من النساء (صحیح البخاری ،باب ما یتقی من شوم المرأة :۷/۸، رقم الحدیث : ۵۰۹۶،ط:طوق النجاۃ)
اس حدیث میں عورت کو فتنہ قرار دیا ہے ۔فتنہ کامطلب آزمائش ہے جیسا کہ قرآن کریم میں مال اوراولاد کو فتنہ قراردیا گیا ہے اور اس کامطلب بھی آزمائش ہے۔بہرحال فتنہ کامطلب یہ نہیں ہے کہ عورت کمتر ہے یامنحوس یا برائی ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب