اگرباپ دادا نے میراث درست تقسیم نہ کی ہو



سوال :۔جائیداد کا حصہ ہمارے پاس جو ہماری آبائی زمین ہے اس میں سے نہ ہم نے اپنی بہنوں کو حصہ دیا ہے نہ ہمارے ابو نے اپنی بہنوں کو حصہ دیا ہے نہ ہمارے دادا نے اور نہ ہمارے پردادا نے حصہ دیا ہے اب وہ زمین ہمارے تصرف میں ہے تو کیا ہم صرف اپنی بہنوں کو حصہ دیں گے یا اپنی پھوپھیوں کو اور اپنے دادا کی بہنوں کو بھی حصہ دیں گے.
 
جواب :۔آپ کی آبائی زمین میں سے چونکہ آپ کے والد، دادا اور پر دادا نے اپنی اپنی بہنوں کو حصہ نہیں دیا ہے اس لئے آپ پر لازم ہے کہ آپ اس آبائی زمین میں سے اپنے پر دادا، دادا اور والد کی بہنوں کو یا انتقال ہوجانے کی صورت میں ان کے ورثاء کو ان کا حصہ دینے کے بعد باقی زمین کو اپنے اور اپنی بہنوں کے درمیان تقسیم کریں۔