نکاح کے بعدرخصتی نہ کی جائے
سوال:۔نکاح کرلیاجائے اور رخصتی نہ کی جائے توکیا ایسا درست ہے؟
جواب:۔ازروئے شرع ایسا کرنا جائز ہے البتہ مشاہدہ میں آرہا ہے کہ نکاح کے بعد جلد رخصتی بہتر ہے ورنہ بہت سے مفاسد پیدا ہوتے ہیں اور بسااوقات رخصتی سے قبل ہی رشتہ ختم کرنے کی نوبت آجاتی ہے۔