منت کے بعد روزوں کی طاقت نہ رہے
سوال:۔میں نے کہا تھا کہ مجھے اولاد ہوئی تو دس روزے رکھوں گا۔اب اللہ پاک نے بیٹا دے دیا ہے مگر بیمار ہوں ،اس لیے روزے نہیں رکھ سکتی،کیا میں اس کاکفارہ دے سکتی ہوں؟
جواب:۔صحت ملنے کے بعد نذر کے روزے رکھ لیجیے۔جب تک صحت کی امید ہے فدیہ دینا جائز نہیں ہے۔اگر خدانخواستہ صحت دن بہ دن گر رہی ہے اور صحت یابی کی امید نہیں ہے اور اس حالت میں روزوں کی طاقت بھی نہیں ہے تو پھر دس فطرانے بطور فدیہ مساکین کو دیجیے ۔