تحریر کے شروع میں ۷۸۶ لکھنا



سوال :۔کچھ لوگ تحریر شروع کرنے سے پہلے 786 لکھ لیتے ہیں اس سے مراد بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم ہے۔کیا پوری بسم اللّٰہ لکھنی چاہیے یا پڑھ لینا کافی ہے؟
 
جواب :۔ ابجد کے قاعدےسے’’ 786 ‘‘بسم اللہ الرحمن الرحیم کا عدد ہے ۔786  نہ بسم اللہ الرحمن الرحیم ہے اور نہ ہی اس کےقائم مقام یا بدل ہے بلکہ یہ کاتب کی جانب سےایک علامت ہے کہ اس نے ابتدا میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی ہے لہذا قاری بھی بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لے ، پس 786 کو عین بسم اللہ سمجھنایا اس کے قائم مقام قرار دینا درست نہیں اور نہ ہی 786 لکھنے سے بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھنے کا ثواب ملتا ہے البتہ اسے علامت کے طور پر لکھنا درست ہے خصوصا جب کہ لکھنے  کامقصد یہ ہے کہ تحریر کو غلط جگہ ڈال دیا جائے گا مگر اس  کے باوجوداصل اور بہتر یہ ہے کہ پوری بسم اللہ لکھی جائے۔اگر کوئی اس کی بے ادبی کرتا ہے تو وہ اس کی بد ذوقی ہے۔