قضا نمازوں کاحساب یاد نہ رہے
سوال :۔میں نے کچھ سال قبل قضاء نماز پڑھنے کا سلسلہ شروع کیا اور حساب رکھا۔ جو غلطی سے ضائع ہوگیا۔مجھے حساب بالکل یاد نہیں۔ اب مجھے کیا کرنا چاہیے ؟ہلال احمد
جواب:۔آپ اندازے سے حساب لگا کر ہر نماز کی قضاء کرتے وقت یہ نیت کرلیا کریں کہ اس وقت کی( مثلا ظہر کی )جتنی نمازیں آپ کے ذمہ ہیں ان میں سے پہلی قضاء پڑهتا ہوں یعنی دل میں اراده کرے کہ ان قضاء نمازوں میں جو پہلی ہے وه قضاء کر رہا ہوں،اسی طرح دوباره جب قضاء پڑهیں تو پهر اس وقت کی قضاء نماز مثلا ، عصر ، فجر یا جو بهی ہو وه کہ کر اس وقت کی جتنی نمازیں میرے ذمہ ہیں ان میں سے پہلی قضاء پڑھ رہا ہوں۔