انجکشن سے وضو کاٹوٹنا



سوال:۔مریض کووقفے وقفے سے انجکشن لگائے جاتے ہیں تو کیا اس کا وضو رہے گا یا ہر مرتبہ انجکشن لگانے کے بعد وضوکرنا ہوگا؟(امجدعلی،کراچی)
 
جواب:۔اگردواپہنچانے کی غرض سے انجکشن دیاجائے اورانجکشن کے ساتھ بہت معمولی مقدارمیں خون آئے جو بہنے کے قابل نہ ہوتو وضوبرقراررہتاہےاوراگرانجکشن کےذریعےخون نکالاجائے یا انجکشن لگانے سے خون بہہ پڑے یا بہنے کے قابل خون  نکل آئے تو وضوٹوٹ جاتا ہے۔