گودلیے ہوئے بچے کو نام دینا



سوال:۔میں نے اپنے دیور کی بیٹی کو گود لیا ہے ۔ میرا اپنا بھی ایک بیٹا ہے ۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا میں اس  لڑکی کی ولدیت میں اپنے شوہر کا نام   لکھ سکتی ہوں ؟ میرے بشوہر بضد ہیں کہ ہم اس کو اپنا نام دیں گے۔رہنمایئ فرمادیں۔ 
 
جواب: ۔ مذکورہ لڑکی کی ولدیت میں اس کےحقیقی والد کی جگہ شوہر کا نام لکھنا حرام ہے۔شوہر کی ضد ناجائز اور اس کااصرار گناہ گارپر اصرار ہے۔(الاحزاب آیت 5)