پرپال سے پیسے کمانا
سوال :۔آن لائن پیسے کمانا کیسا ہے جیسا کہ پرپال سے پیسے کمانا ؟
جواب :۔پرپال کمپنی سے کمائی کے دو طریقے ہیں: نیٹ ورک مارکیٹنگ اور انویسمنٹ پیکج، اول الذکر طریقہ کار میں اشتہارات وغیرہ کے ذریعہ کمائی کی جاتی ہے اور اشتہارات کے ذریعہ کمائی حاصل کرنا درست نہیں، جب کہ مؤخر الذکر طریقہ میں رقم جمع کرنے کے بعد اس پر منافع لیا جاتا ہے، جو کہ سود ہے۔