حق تفویض طلاق استعمال میں لانا
سوال:۔ ایک عورت کوغیر مشروط طورپر طلاق کاحق سپرد کیا گیا ہے ۔اب وہ شوہر کو کتنی طلاقیں دے سکتی ہے؟
جواب:۔طلاق کاحق تفویض ہونے کے بعد وہ شوہر کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو طلاق دے سکتی ہے۔ طریقہ یہ ہوگا کہ وہ یوں الفاظ ادا کرے گی کہ میں اپنے اوپر طلاق واقع کرتی ہوں یا اپنے آپ کو طلاق دیتی ہوں۔ نکاح نامہ میں بیوی کو جس قدر طلاقوں کاحق سپرد کیا گیا ہو وہ اسی قدرطلاقیں واقع کرسکتی ہے اوراگرطلاق کے عددکے بارے میں کوئی صراحت نہ ہو تو بیوی کو صرف ایک طلاق رجعی واقع کرنے کاحق ہے۔