قربانی کاگوشت دعوت میں استعمال کرنا اورقصائی کا اندر چھری چلانا
سوال:۔(۱)اگر قربانی کاگوشت گھر میں موجود ہواور آگے کوئی تقریب بھی ہو مثلا دعوت ولیمہ ہو تو اس میں قربانی کا گوشت استعمال کرسکتے ہیں؟
(۲) جانور ذبح کرتے وقت قصائی نے چھری پھیرنے کے بعد اندر چھر ی ماردی تھی کیا قربانی کا گوشت حلال ہے؟
جواب۱۔کرسکتے ہیں۔
جواب۲۔جانور ٹھنڈا ہونے سے پہلے اندر چھری چلا نامکروہ ہے مگر یہ فعل مکروہ ہے قربانی کا گوشت حلال ہے۔