کون سی قربانی کاگوشت صدقہ کرنا ضروری ہے



سوال :۔ہم جو اپنے مرحومین کی طرف سے قربانی کرتے ہیں یا مسلمان جناب رسول اللہ ﷺ کی طرف سے یا صحابہ کرام  کی طرف سے قربانی کرتے ہیں تو کیا اس کا گوشت خود کھا سکتے ہیں۔اگر کھاسکتے ہیں تو پھر کس قربانی کاگوشت صدقہ کرنا لازم ہے؟
 
جواب:۔کھاسکتے ہیں کیونکہ نفلی قربانی ہوتی ہے البتہ کسی نے قربانی کی وصیت کی ہو یا نذر کی قربانی ہو تو اس کا گوشت صدقہ کرنا ضروری ہے۔