حائضہ اگر حج سے پہلے عمرہ نہ کرسکے
سوال:۔ایک عورت حج کے لیے گئی اورپہلے نے اس نے عمرے کا احرام کاباندھاتاکہ عمرہ کرنے کے بعدپھرحج کے دنوں میں حج کااحرام باندھے مگر جاتے ہی ایام شروع ہوگئے اور اسے عمرے کاموقع نہیں ملایہاں تک کے حج کے ایام شروع ہوگئے تو وہ اب کیا کریں،کیا عمرہ کرے یا حج شروع کردے؟شائستہ رفیق
جواب:۔یہ عورت عمرے کااحرام کھولنے کی نیت سے کوئی ایسا عمل کرلےجو حالت احرام میں منع ہو مثلا خوشبو لگالے اورپھر حج کااحرام باندھ لے اور حج کرنے کے بعدپھر عمرہ کی قضاکرلے اور ایک دم بھی دے دے۔اس عورت پر حج والی قربانی یعنی دم شکر بھی واجب نہیں ہے۔