سوتیلی نواسی سے نکاح کاحکم
سوال:۔میرا نام سعید ہے اور میرے والد کا نام زید ہے۔ میری عمر 29 سال ہے اور میری رہائش اسلام آباد میں ہے۔ میرا مسئلہ نکاح کی اجازت سے متعلق ہے۔ میرے والد کی دو بیویاں ہیں۔ پہلی بیوی سارہ دوسری زہرہ۔ پہلی بیوی سے ایک بیٹی ہبہ اور دوسری بیوی سے ایک بیٹا سعید یعنی میں۔ ہبہ کی ایک بیٹی سلیمہ ہے جس کی شادی خاندان سے باہر ہوئی ہے۔ سلیمہ کی بھی ایک بیٹی ہے ربیعہ۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا میرا نکاح ربیعہ سے ہو سکتا ہے یا نہیں؟ جو کہ میری سوتیلی بہن کی نواسی ہوئی؟
جواب:۔آپ اورسوتیلی بہن باپ شریک بھائی بہن ہیں ۔جس طرح سوتیلی بہن سے آپ کا نکاح جائز نہیں اسی طرح سوتیلی بہن کی اولاد اوراولاد کی اولاد سے بھی آپ کا نکاح نہیں ہوسکتا ،بنابرایں ربیعہ سے آپ کانکاح ناجائز ہے۔الفتاوى الهندية (1/ 273)وأما الأخوات فالأخت لأب وأم والاخت لاب والأخت لأم وكذا بنات الأخ والأخت وإن سفلن۔