پلاٹ سے آمدنی نہ ہوتی ہو،اس پر زکاۃ
سوال:۔کیا ایسا پلاٹ جس سے آمدنی نہ آتی ہو، اس پر زکوۃ کا حکم لاگو ہو گا ؟ (مصعب حسین)
جواب:۔اگر پلاٹ تجارت کی نیت سےخریدا ہے تو اس کی مارکیٹ ویلیو پر زکاۃ لازم ہےخواہ اس سے آمدنی آتی ہو یا نہیں کیونکہ تجارتی ہونے کی وجہ سے گویا نقدی آپ کی ملکیت میں ہے۔ اگر پلاٹ رہائش کے لیے یا کرایہ پر دینے کے لیے لیا ہے یا لیتے وقت کوئی خاص نیت نہیں تھی تو اس پر زکاۃ واجب نہیں۔(شامی 2۔298، عالمگیری 1/172)