عطیہ پر عدم مساوات کا اعتراض



سوال:۔میرے والد نے میری بڑی بہن کو  10  تولہ  سونا دیا تھا ، اس دور میں جب سونا بیس ہزار کا تولہ تھا، اس وقت اس کے چھ لاکھ دیے گئے تھے، اب مہنگائی کا دور ہے، میرے والد نے چھ لاکھ میری چھوٹی  بہن کے لیے رکھے ہیں  اور اب سونا 56000 ہزار کا تولہ ہے، تو  یہ نا انصافی ہے یا نہیں ؟طفیل شاہ
 
جواب:۔ بڑی بہن کو جب چھ لاکھ کا سونا دیا اور اب چھوٹی بہن کے لیے بھی چھ لاکھ رکھے ہیں   تو والد  نے دونوں کو برابر ہی رقم  دی ہے۔سونے کی مالیت اگر  بڑھی ہے تو یہ والد کے اختیار کی بات نہیں  اس لیے اس پر ناانصافی کا اعتراض درست نہیں ۔